ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ میں بھی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں بشمول پاکستان مسلم لیگ نواز کے طیب صواب، تحریک جوانان پاکستان کے عبد القادر، محمد ابراہیم ، عمیر کیانی اور دیگر سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے اور رمضان المبارک میں زخمی زخمی قدس پکارا اب تو مسلم جاگ خدارا مہم کا آغاز کیا جائے گا۔