Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

جنین میں زمینوں کی وسیع پیمانے پر مسماری، اسرائیلی فوجی کیمپ کے قیام کی تیاریاں

جنین – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی افواج نے مسلسل ساتویں روز بھی جنین شہر کے وسط میں واقع جابریات محلے میں کھدائی اور زمینوں کو بلڈوز کرنے کا ناپاک سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس کا مقصد اس علاقے میں ایک نیا فوجی کیمپ قائم کرنا ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ غاصب صہیونی دشمن کے بلڈوزر سات دونم رقبے پر محیط ایک زرعی زمین پر مسلسل کام کر رہے ہیں۔ اس زمین پر قابض دشمن نے زبردستی قبضہ کیا ہے، حالانکہ یہ علاقہ فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام زون (اے) میں شامل ہے۔

گذشتہ ہفتے قابض افواج نے اس مقبوضہ زمین کے اطراف میں واقع دو رہائشی مکانات کو زبردستی خالی کروا لیا تھا اور ان کے مکینوں کو وہاں سے نکلنے پر مجبور کر دیا تھا، یہ کارروائی فوجی کیمپ کی تعمیر کو مکمل کرنے کے لیے پیشگی اقدامات کا حصہ تھی۔

توقع ہے کہ یہ زیر تعمیر فوجی کیمپ براہ راست جنین مخیم پر نظر رکھے گا، جو اکیس جنوری سنہ 2025ء سے متواتر اور وحشیانہ صہیونی جارحیت کا نشانہ بنا ہوا ہے۔ اس طویل جارحیت کے دوران بڑے پیمانے پر فوجی حملے اور شہریوں کو زبردستی نکالنے کے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔

شہر اور اس کے مخیم پر جاری اس سفاکانہ جارحیت کے نتیجے میں اب تک تقریباً 21 ہزار شہری اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں، جبکہ مخیم کی تقریباً آدھی عمارات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے مکانات کی ایک بڑی تعداد اب رہنے کے قابل نہیں رہی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan