Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

جنوبی لبنان میں مبینہ لوٹ مار پر عالمی توجہ کی ضرورت، ہیومن رائٹس مانیٹر

جنوبی لبنان – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یورو میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے ایسی دستاویزی شہادتیں بے نقاب کی ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جنوبی لبنان میں قابض اسرائیلی فوج شہریوں کی املاک کو منظم طریقے سے لوٹ رہی ہیں۔ ان کارروائیوں میں گھروں میں گھس کر نقدی اور قیمتی اشیاء کی چوری شامل ہے جو کہ بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

مانیٹر نے واضح کیا کہ یہ سفاکانہ سرگرمیاں محض انفرادی واقعات تک محدود نہیں ہیں بلکہ فوجی قیادت کے علم میں ہونے کے باوجود بڑے پیمانے پر دہرائے جا رہے ہیں۔ احتساب کے مکمل فقدان کے باعث یہ لوٹ مار فوجی کارروائیوں کے دوران ایک منظم اور مستقل رویے کی شکل اختیار کر چکی ہے جو قابض دشمن کی اخلاقی گراوٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

رپورٹ میں اشارہ کیا گیا کہ یہ شہادتیں ان میڈیا رپورٹس کی بھی تصدیق کرتی ہیں جن میں عبرانی اخبار ہارٹز کی رپورٹ بھی شامل ہے کہ قابض اسرائیل کے فوجی اعلانیہ طور پر فوجی گاڑیوں کے ذریعے شہریوں کا لوٹا ہوا سامان منتقل کر رہے ہیں جو کہ سزا سے مکمل آزادی کے ایک شرمناک ماحول کی عکاسی کرتا ہے۔

انسانی حقوق کے مانیٹر نے ان شہریوں کے بیانات بھی نقل کیے ہیں جن کے گھروں میں زبردستی گھس کر سونا اور دیگر ذاتی قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں۔ یہ لوٹ مار ایک ایسے وقت میں کی گئی جب ان گھروں کو جزوی طور پر تباہ کیا گیا اور وہاں کے مکینوں کو جبری طور پر نقل مکانی پر مجبور کیا گیا۔

مانیٹر نے بتایا کہ لوٹ مار کا یہ انداز اس سے قبل غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں بھی دستاویزی طور پر ریکارڈ کیا جا چکا ہے جہاں چھاپہ مار کارروائیوں یا فوجی ناکوں پر شہریوں کی املاک چوری کی جاتی تھیں اور بسا اوقات یہ لوٹ مار طاقت کے وحشیانہ استعمال یا قتل کی دھمکی دے کر کی جاتی تھی۔

انسانی حقوق کے ادارے نے اس بات پر زور دیا کہ چوتھے جنیوا کنونشن اور روم سٹیٹیوٹ کے تحت املاک کی لوٹ مار بین الاقوامی سطح پر ممنوع ہے اور یہ ایک واضح جنگی جرم ہے۔ ادارے نے مطالبہ کیا کہ ان جرائم کی آزادانہ بین الاقوامی تحقیقات کرائی جائیں اور اس غاصبانہ عمل میں ملوث ذمہ داروں کا کڑا احتساب کیا جائے۔

مانیٹر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی فوجداری عدالت کو ان جرائم کی سماعت کا موقع فراہم کرے، عالمی دائرہ اختیار کو فعال کیا جائے اور قابض اسرائیل پر بین الاقوامی پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے ساتھ ہر قسم کا فوجی تعاون فوری طور پر بند کیا جائے تاکہ سزا سے بچنے کے صہیونی سلسلے کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan