Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

جاسوسی کے لیے غزہ آنے والا مصری سیکیورٹی افسرگرفتار

palestine_foundation_pakistan_rafah-border-crossing

فلسطینی وزیرداخلہ فتحی حماد نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ پولیس نے مصر کے ایک اعلیٰ سطح کے سیکیورٹی اہلکار کو فلسطینی حکومت اور بعض دیگرمہمات کے سلسلے میں معلومات جمع کرنے کے لیےغزہ آنے کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد اسے مصری حکام کے حوالے کردیا ہے۔ وزارت داخلہ نے مصر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرحدی خلاف ورزی کے بجائے باہمی تعاون کے لیے مشترکہ سیکیورٓٹی کمیٹی تشکیل د ے تاکہ سیکیورٹی معاملات میں ایک دوسرے سے تعاون کو بڑھایا جاسکے۔ اتوار کے روز “فلسطین آن لائن” کو انٹرویو میں فتحی حماد نے مصر کی طرف سے فلسطینیوں کی گرفتاریاں اور ان پرجیلوں میں اذیت ناک تشدد پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ” یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ فلسطینی شہری نہ تومصری سیکیورٹی اور امن کے لیے چیلنج یا خطرہ ہیں اور نہ ہی انہوں نے ایسا کوئی جرم کیا ہے جس کی انہیں اتنی اذیت ناک سزا اٹھانی پڑر ہی ہے”۔ انہوں نے مصر سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کے زیرحراست تمام قیدیوں کو غیرمشروط طور اور فوری طور پررہا کرے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ مصری حکومت فلسطینی قیدیوں کے ساتھ جو رویہ روا رکھے ہوئے ہے وہ “اسلامی تعلیمات، عربیت اور حق ہمسائیگی کے خلاف ہے”۔ فتح حماد نے کہا کہ قاہرہ اپنی سیکیورٹی اہلکاروں کو معلومات کے حصول کے لیے غزہ داخل کرنے کے بجائے اس امر کی تٓحقیقات کرے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس اہلکار کس طرح فلسطین کے مقبوضہ علاقوں اور مصر میں اپنی خفیہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مصر کو چاہیے کہ وہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے بارے میں معلومات جمع کرنے کے بجائے صہیونی جنگی مجرموں کے بارے میں معلومات کے حصول کے لیے کام کرے اور فلسطینی قیدیوں کو اذیت دینے کا سلسلہ بند کرے۔ ایک سوال کے جواب میں فلسطینی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ غزہ حکومت اور مصر کے درمیان روابط نہایت محدود ہیں، تاہم فلسطینی حکومت مصر کے ساتھ سرکاری اور غیرسرکاری سطح پررابط بڑھانے کے لیے مختلف پہلوؤں پر کام کررہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan