غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ شہر کے جنوب مغرب میں واقع تل الہویٰ محلے پر اسرائیلی قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں ایک بچے سمیت تین شہری شہید اور چار زخمی ہو گئے۔
فلسطینی ہلال احمر کی ایمبولینس ٹیموں نے بتایا کہ انہوں نے تل الہویٰ محلے میں دو الگ الگ حملوں کے بعد تین شہداء اور چار زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ پہلا حملہ ‘بارسلونا اسٹیڈیم’ کے قریب ہوا، جبکہ دوسرا حملہ گورنری کی عمارت کے قریب علاقے کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔
غزہ کی پٹی میں طبی ذرائع نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ سات اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت میں شہداء کی کل تعداد 73,102 اور زخمیوں کی تعداد 173,581 تک پہنچ گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ 11 اکتوبر کو جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے شہداء کی کل تعداد 1,076، زخمیوں کی تعداد 3,474 ہو گئی ہے، جبکہ ملبے سے 799 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
