Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

برطانوی پارلیمانی وفد کا القدس کی بستان کالونی کا دورہ

palestine_foundation_pakistan_european-parliamentary-delegation1

برطانیہ کے رکن پارلیمان رچرڈ بورڈن کی سربراہی میں فلسطین کے دورے پر آئے پارلیمانی وفد نے مقبوضہ بیت المقدس کی بستان کالونی کا دورہ کیا، اس موقع پر فخری ابودیاب نے وفد کو اہل علاقہ کی مشکلات، ان کے تباہ حال گھر اور ان کی جگہ قائم کیے جانے والے باغ داؤد سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر رچرڈ بورڈن نے اسرائیلی مظالم کی چکی میں پسنے والے بستان کالونی کے رہائشیوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ بورڈن کے بہ قول برطانیہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے قوانین کے مطابق القدس کو مقبوضہ علاقے سمجھتا ہے۔ صہیونی حکومت کو چاہیے کہ وہ اس بات کو مد نظر رکھے اور اہالیان القدس پر ڈھائے جانے والے مظالم فوری بند کر دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی وفد کے دورے کا مقصد بھی اسرائیل پر فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری سے باز رہنے کا دباؤ بڑھانا ہے۔ وفد کے اراکین نے اس موقع پر اہالیان القدس کے ساتھ بھرپور اظہار یک جہتی کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan