Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

برطانوی مصنف کا اسرائیلی بائیکاٹ کا مطالبہ

palestine_foundation_pakistan_iain-banks-british-author

معروف برطانوی مصنف اور دانشور ایان بانکز نے برطانیہ اور تمام یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کے امدادی بیڑے پرحملے کے بعد تل ابیب کا تعلیمی اور دیگر شعبوں کا بائیکاٹ کیا جائے۔ انگریزی زبان میں افسانہ نویسی کے میدان میں شہرت پانے والے برطانوی دانشور نے گارڈین اخبار کو ایک انٹرویو میں کہا کہ اس نے اپنے ایجنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ میری کتابوں کے ترجموں کے لیے صہیونی پبلشرز سے کسی بھی قسم کے معاہدے نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی اخلاقی روایات ، اقوام متحدہ کی قرار دادیں اسرائیل کے اس جرم کو تسلیم نہیں کرتے ۔ بانکس نے کہا کہ میرا نہ صرف برطانیہ کے مصنفین سے مطالبہ ہے بلکہ پوری یورپی دنیا کے دانشوروں اوراہل قلم سے مطالبہ ہے کہ وہ اسرائیل کا مل کر ایک مہم کے تحت بائیکاٹ کریں۔ برطانوی دانشور نے کہا کہ اسرائیل غیر قانونی جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے. ایسے میں ہر شعبہ زندگی کے افراد کو صہیونی جارحیت کے خلاف احتجاج کے لیے اسرائیل کا بائیکاٹ کریں۔ انہوں نے اسرائیلی سیاست کو مسلمہ آئینی دائرہ اختیار سے باہر کہا ہے۔ اسے دائرہ کار میں لانے کے لیے عالمی سطح پر ایک موقف اختیار کرنا ضروری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan