Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

آئرلینڈی امدادی جہاز کا غزہ کی طرف سفر جاری

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy8

یورپی مہم برائے انسداد معاشی ناکہ بندی غزہ کی طرف سے آئرلینڈ کے غزہ کے محصورین کے لیے امدادی سامان لے کر آنے والے جہاز سے اپنی ٹیم علیحدہ کرنےکی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہم قافلے کا حصہ ہے اور امدادی جہاز “راچیل کوری” ہر صورت میں غزہ پہنچے گا۔
جمعرات کے روز لندن میں ایک بیان میں یورپی مہم کے رکن رامی عبدہ نے کہا کہ امدادی جہاز راچیل کوری غزہ کی طرف سفر جاری رکھے ہوئے ہے اور ہر صورت میں غزہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے امدادی جہاز کی انتظامیہ کو صہیونی فوج کی طرف سے دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں تاہم ہم دھمکیوں کی پرواہ کیے بغیر اگلے دو روز میں غزہ پہنچیں گے۔
رامی عبدہ نے کہا کہ امدادی جہاز” راچیل کوری” نے راستے میں ایک دوسری بندرگاہ پر جانے کے لیے راستہ تبدیل کیا ہے۔ یہ تبدیلی قافلےمیں عالمی میڈیا کے نمائندوں اور دیگر شخصیات کی قافلے میں شمولیت کی وجہ سے کی گئی ہے۔ تاہم انہوں نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی جن میں کہا گیا تھا کہ یورپی مہم امدادی جہاز “راچیل کوری” نے امدادی جہاز سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
واضح رہے کہ قافلہ راچیل کوری کو جمعرات کے روز اسرائیل کی جانب سے دھمکیوں کے بعد عالمی پانی میں روک لیا گیا تھا. جس کے بعد اس کا راستہ تبدیل کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے۔ امدای جہاز میں 550 ٹن سامان ہے جس میں سیمنٹ، اسٹیشنری، بچوں کے کھلونے، میڈیکل اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ جہاز میں برطانیہ، آئرلینڈ، فلیپائن اور کیوبا کے 24کے قریب رضا کار سوار ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan