Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ایردوان کی لبنان آمد پر فلسطینی کمیونٹی کی طرف سے شاندار استقبال کی تیاریاں

palestine_foundation_pakistan_tayyip-erdogan-turkish-premier-recep13

ترک وزیراعظم رجب طیب ایردوان بدھ کے روز اپنے دو روزہ دورے پر لبنان کے صدرمقام بیروت پہنچ رہے ہیں. دوسری جانب لبنان میں موجود فلسطینی کمیونٹی نے ترک وزیراعظم کی آمد پر ان کے شاندار استقبال کی تیاریاں شروع کی ہیں. مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق رجب طیب ایردوان لبنانی بنکوں، انٹرنیشنل عرب بنک یونین اور لبنان بنک آرگنائزیشن کے تعاون سے “ترکی ـ لبنان” بنک یونین کا بھی افتتاح کریں گے. اپنے دور روزہ دورے کے دوران لبنانی وزیراعظم سعد حریری، صدر مشل سلیمان اور دیگر سیاسی قائدین اور حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے. دوسری جانب لبنان میں مقیم فلسطینی کمیونٹی کے نمائند اتحاد نے ترک وزیراعظم کے دورہ بیروت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پرتباک استقبال کی تیاریاں شروع کی ہیں. لبنان میں فلسطینی یونین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ترک وزیراعظم کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں. ان کے دورے سے لبنان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی. فلسطینی یونین کی جانب سے ترکی کی حکومت عوام کے نام ایک مراسلہ بھی ترک حکام کو ارسال کیا گیا ہے جس میں استنبول کے فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل مخالف جرات مندانہ موقف کو سراہا گیا ہے. مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ترکی نے فریڈم فلوٹیلا کے ذریعے غزہ کے شہریوں کی امداد کے دوران اپنے نو شہریوں کی قربانی دے کر فلسطینیوں کے دل جیت لیے ہیں. خیال رہےکہ اس سال 31 مئی کو یورپ اور ترکی کے تعاون سے غزہ کے محاصرہ زدہ شہریوں کی مدد کے لیے آنے والے امدادی جہازوں کے قافلے فریڈم فلوٹیلا پرقابض اسرائیل نے کھلے سمندر میں حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 09 ترک رضاکار شہید اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے. اسرائیل کی اس وحشیانہ کارروائی کے بعد ترکی نے صہیونی ریاست سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے جو تاحال قائم نہیں کئے جا سکے ترکی نے فریڈم فلوٹیلا پرحملے کے جرم میں اسرائیل سے معافی مانگنے اور مہلوکین کے لواحقین کو ھرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan