Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اٹالین وزیرخارجہ بدھ کو غزہ کے دورے پرآئیں گے

palestine_foundation_pakistan_franco-frattini-italian-foreign-minister

اٹلی کے وزیرخارجہ فرانس فراٹینی کل بدھ کے رو ز اپنے مختصر دورے پرغزہ پہنچ رہے ہیں. اپنے اس دورے کے دوران وہ غزہ کی موجودہ صورت حال اور اسرائیل کی طرف سے غزہ کے باشندوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیں گے. فلسطینی پناہ گزینوں کی بحالی سےمتعلق اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی”اونروا” کے ڈائریکٹر برائے اطلاعات جمال حمد نے منگل کے روز میڈیا کو بتایا کہ اٹالین وزیرخارجہ “اونروا” کے کمشنر جنرل “فلیپو گرانڈی” کے ہمراہ بیت لاھیا میں ایک اسکول میں مشترکہ نیوز کانفرنس بھی کریں گے. انہوں نے کہا کہ اٹالین عہدیدار کے دورے کا مقصد شہر پر اسرائیل کی چار سال سے مسلط معاشی ناکہ بندی سے شہریوں کو درپیش مشکلات سےآگاہی حاصل کرنا اور امداد کے طریقہ کار پرغور کرنا ہے. خیال ہے کہ اٹالین عہدیدار کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جبکہ حالیہ دنوں میں یورپ کی اہم شخصیات کی غزہ آمد و رفت میں اضافہ ہو گیا ہے. ان سے قبل حال ہی میں فن لینڈ سمیت کئی ممالک کے وزراخارجہ غزہ کا دورہ کر چکے ہیں. یورپی عہدیدار اپنے غزہ کے دوروں میں شہر پر حکمران جماعت حماس کی قیادت سے ملاقات سے گریز کرتے ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan