انتہاء پسند یہودیوں نے مغربی کنارے کے ضلع نابلس کے مختلف دیہاتوں پر حملہ کر کے فلسطینیوں کی املاک کو نذر آتش کرنے کے ساتھ درجنوں زیتون کے درخت اکھاڑ پھینکے گئے۔ ضلع کے جنوبی گاؤں بورین میں انتہا پسندوں نے فلسطینیوں کے ایک بلڈوزر کو آگ لگا دی۔ عینی شاہدین کے مطابق نابلس میں کچھ روز سے جاری اسرائیلیوں کے حملے جمعہ کے روز بھی جاری رہے۔ یہودی بستی یتسھار کے متعصب یہودیوں کے مختلف گروپوں نے گاؤں بورین پر بلڈوزروں کے ساتھ دھاوا بولا اور املاک کو آگ لگانا شروع کر دی۔ یہاں پر غاصب صہیونیوں نے کم از کم 25 زیتون کے درخت اکھاڑ پھینکے۔ اسی یہودی بستی کے ایک اور قریبی گاؤں عوریف پر بھی حملے کیے گئے، انتہاء پسندوں نے گاؤں میں داخل ہوتے ہے فلسطینیوں کے خلاف نعرے بازی اور اہل علاقہ کی گاڑیوں پر حملے شروع کر دیے۔