Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

سکیورٹی معلومات کا افشا، اسرائیلی فوجی فیس بک سے محروم کر دیے گئے

palestine_foundation_pakistan_facebook

اسرائیلی فوج نے عسکری نوعیت کی معلومات کا افشا روکنے کے لیے اپنے اہلکاروں کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس بالخصوص فیس بک کے استعمال سے روک دیا ہے۔ اسرائیل کے کثیر الاشاعت روزنامے ’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے جمعہ کے روز شائع کردہ خبر میں بتایا کہ حالیہ اقدام صہیونی فوج کی جانب سے خفیہ معلومات کی چوری روکنے کے بڑے منصوبے کا ایک حصہ ہے۔ اخبار نے اسرائیلی عسکری مجلے ’’بمحنی‘‘ کے حوالے سے بتایا کہ پہلے اسرائیلی فوجی ہر طرح کی ویب سائٹ کھول سکتے تھے جس سے معلومات کی لیک ہونے کے خدشات موجود تھے تاہم اب نئے منصوبے کے تحت فوجی اڈوں میں تمام ویب سائٹس فلٹریشن کے بعد کھولی جا سکیں گی۔ صہیونی فوج کی جانب سے یہ منصوبہ سکیورٹی معلومات تک ذرائع ابلاغ کی رسائی اور اس کے افشاء کے بعد آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan