Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امریکا، اسرائیل کو خطرناک جرائم کے لیے اکسا رہا ہے: حماس

palestine_foundation_pakistan_fawzi-barhoum-a-hamas-spokesman10

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا کہ ان کی تنظیم امریکا کی جانب سے اسرائیلی فضائیہ کو کلسٹر بموں، تباہی پھیلانے والے اسلحے اور میزائل شکن نظام کی فراہمی کو تشویش کی نظر سے دیکھتی ہے۔ امریکا کی اس فراخدلانہ فوجی امداد کے جلو میں اسرائیلی قیادت اھل غزہ، فلسطینی عوام، ہمسایہ عرب و اسلامی ممالک کو قتل و غارت گری، گھروں اور دیگر تنصیبات پر بمباری کی دھمکیاں دے رہی ہے۔

فوزی برھوم نے پیر کے روز ذرائع ابلاغ کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ امریکی اقدامات سے فلسطینیوں کے خلاف بہیمانہ تشدد اور قتل عام کے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔ فلسطینی قوم کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت، جنگی جرائم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں امریکا بھی برابر کا شریک ہے۔

حماس کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کو اسلحہ فراہمی براک اوباما کے قاہرہ میں کئے گئے مشہور خطاب میں سامنے آنے والے امریکی عزائم اور ارادوں کی نفی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کق کسی بھی قوم کی آزادی اور انسانی حقوق کے احترام کی بات کی۔ مسٹر اوباما نے اپنے خطاب میں اس بات کا بھی اعتراف کیا تھا کہ فلسطینیوں کو بھی اپنی آزاد و خودمختار ریاست میں تمام شہری آزادیوں کے ساتھ رہنے کا حق حاصل ہے۔ مذاکرات کے لیے امریکا اور اسرائیل کی موجودہ بے چینی دراصل صہیونی جرائم اور جارحیت اور اسلحہ فراہمی کے ذریعے اسرائیل کی امریکی معاونت کی پردہ پوشی کے لیے ہے۔

برھوم نے یہ بات زور دے کر کہی کہ حماس کے نزدیک فلسطینیوں کے خلاف جنگ، قتل اور بمباری کی صہیونی دھمکیوں کے باوجود امریکا کی جانب سے اسرائیل کی سیکیورٹی، فوجی، مالی اور سیاسی امداد کرنا اس کو ہر طرح کے انسانیت سوز جرائم کے لیے گرین سگنل دینے کے مترادف ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan