Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل عالم انسانیت کے لئے خطرہ۔۔ریفرنڈم میں 40ہزار سے زائد افراد نے اسرائیل کے خلاف ووٹ دیا۔

palestine_foundation_pakistan_anjuman-talba-e-islam-ati-referendum

پاکستان کے شہر کراچی میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور طلباء تنظیموں کی جانب سے جاری مہم اور ریفرنڈم ”اسرائیل عالم انسانیت کے لئے خطرہ ہے”میں چالیس ہزار سے زائد پا کستانیوں نے فلسطینی عوام کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف اپنا ووٹ دیا،واضح رہے کہ شہر کی مختلف مساجد میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور انجمن طلبہ اسلام کے تحت بعد نماز جمعہ عوامی ریفرنڈم کے لئے اسٹالز لگائے گئے ،جبکہ مرکزی اسٹال میمن مسجد بولٹن مارکیٹ ،مسجد بیت المکرم ،جامع مسجد فاروق اعظم اور پہلوان گوٹھ کے علاوہ دیگر دس مقامات پر ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا ،مرکزی اسٹال پر جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما شبیر ابو طالب اور دیگر اہم شخصیات نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے اس موقع پر شبیر ابو طالب کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کے تسلط کے خلاف جدوجہد مرتے دم تک جاری رہے گی، اس موقع پر انجمن طلباء اسلام کے صوبائی ناظم عبید نورانی ، حافظ شاہد اللہ ، زاہد عمران ، سید عمران حسین، محمد شکیل قاسمی، فلسطین فاؤنڈیشن کے صابر کربلائی ،سید علی احمر ، عبدالوحید یونس ودیگر بھی موجود تھے ۔ شبیر ابوطالب نے اپنے خطاب میں کہا کہ مغربی طاقتیں اسرائیل کی پشت پناہی سے باز رہیں ، پاکستان کی عوام اسرائیلی مظالم کے خلاف اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے اُنہوںنے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام کی اسرائیلی دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاکتوں کا نوٹس لیں ۔ انجمن طلباء اسلام کے صوبائی ناظم عبید نورانی نے کہاکہ پاکستان میں فلسطین فاؤنڈیشن کا قیام استعماری وطاغوتی قوتوں کے خلاف عالمی سطح پر موثر آواز بن کر اُبھرے گا ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین پر OIC اور عرب لیگ اپنا بھرپور کردار ادا کرے ۔اُنہوں نے کہا کہ عالم اسلام کااتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اسلام دشمن قوتیں پوری دنیا میں اُمت مسلمہ کے خلاف متحد ہوچکی ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈ یش کے رہنما صابر کربلائی نے کہا کہ اتحاد اُمت وقت کی اہم ضرورت ہے اور عالم اسلام کے مسلمان مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے آپس میں اتحاد واتفاق کو فروغ دیں اور عالمی سطح پر اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اس موقع پر فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت میں کئی قراردادیں منظور کی گئیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan