Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

الخلیل میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی دلیرانہ کارروائی ، 04 صہیونی جہنم واصل

palestine_foundation_pakistan_jewish-zionist-killed

مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے تازہ حملے میں چار یہودی آباد کار ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ منگل کی شام الخلیل شہر کے مشرق میں بنی نعیم گاٶں میں پیش آیا۔ خیال رہے کہ فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں یہودی آباد کاروں کی ہلاکت ایک ایسے وقت ہوئی ہے جبکہ دو روز بعد فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان واشنگٹن میں بیس ماہ سے تعطل کا شکار براہ راست مذاکرات دوبارہ شروع ہو رہے ہیں۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق کارمیں سوار فلسطینی مزاحمت کاروں نے یہودی آباد کاروں پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ الخلیل میں بنی نعیم کے قریب” کریات اربع” ہہودی کالونی سے نکل کر ایک عام شاہرا کی طرف آرہے تھے۔ فائرنگ سے چاروں یہودی آباد کار موقع پرہی ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد کار سوار حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعے کے بعد اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پرپہنچ گئی ۔قابض فوج نے علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک سرچ آپریشن جاری تھا جس میں اسرائیلی پیادہ کمانڈوز اور ہیلی کاپٹرحصہ لے رہے ہیں تاہم کسی شخص کی گرفتاری کی اطلاع نہیں۔ قابض فوج نے الخلیل شہر کے “کریات اربع ” کالونی کی طرف آنے والے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیے ہیں اور کئی مقامات پرہنگامی چیک پوسٹیں قائم کرکے پیدل چلنے والے شہریوں کی جامہ تلاشی لی جارہی ہے۔ عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ الخلیل کے مشرق، مغرب اور شمال میں فلسطینی صدر کے زیرکمانڈ عباس ملیشیا نے بھی چیک پوسٹوں پرنگرانی سخت کردی ہے۔ گاڑیوں کی تلاشی اور شہریوں کی مکمل چھان بین کے بعد انہیں شہر میں داخلے کی اجازت دے جا رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan