Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

القسام بریگیڈ نے “الخلیل آپریشن” کی ذمہ داری قبول کر لی

palestine_foundation_pakistan_hamas20

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے منگل کی شب مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں یہودی آباکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اس دلیرانہ کارروائی میں چار یہودی جہنم واصل ہوئے۔ القسام کے ترجمان ابو عبیدہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کو ارسال کردہ خصوصی بیان میں کہا ہے کہ ہم فلسطینی قوم کو الخلیل شہر میں یہودی آبادکاروں پر حملے کی خوشخبری دینا چاہتے ہیں۔ ارض مقدس پر غاصبانہ قبضہ جمانے والے یہودیوں پر حملوں کے سلسلے کی یہ پہلی کارروائی ہے۔ آنے والے دنوں میں اسرائیلیوں کو اپنے جرائم کی مزید قیمت چکانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ الخلیل آپریشن کے ذریعے ہم نے صہیونی دشمن کو کئی پیغام دیئے ہیں۔ پہلا پیغام یہ ہے کہ فتح ملیشیا کے ہاتھوں مزاحمت کاروں کی بیخ کنی کی تمام تر کوششوں کے باوجود یہ زندہ و پائندہ ہے اور اپنی مرضی و منشاء کے مطابق کارروائی کرنے پر قادر ہے۔ دوسرا پیغام یہ ہے فلسطین میں مزاحمت اور جہاد جاری ہے اور الخلیل آپریشن اسی مزاحمت کا تسلسل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلیوں کے مظالم کا یہ فطری جواب ہے۔ ابوعبیدہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ کارروائی پہلی اور آخری نہیں بلکہ القسام بریگیڈ کے طے کردہ حملوں کی سیریز کا پہلا وار ہے۔ ہم اسرائیلی جرائم کا جواب مزاحمت کی منظم اسٹرٹیجک کارروائیوں کے ذریعے دیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan