Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس نے 80 کلو میٹر فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ تیار کر لیے:اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

palestine_foundation_pakistan_hamas-rockets

کثیرالاشاعتی عبرانی اخبار”یدیعوت احرونوت” نےدعویٰ کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے غزہ کی پٹی میں دیسی ساختہ راکٹوں کی ساخت اور ان کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کر دیا ہے. اب حماس کے قبضے میں موجود القسام راکٹ اور دیگر میزائل80 کلومیٹر دور تک مار کر سکتے جو بآسانی اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کو نشانہ بنا سکتے ہیں. رپورٹ کے مطابق حماس نے حالیہ دنوں میں”الفجر” نامی راکٹ کے کئی تجربات کیے ہیں،یہ راکٹ 80 کلومیٹر دور تک مارکرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں. رپورٹ پر تبصرہ کرتےہوئے صہیونی دفاعی امور کے ماہرالیکز فیچ مین کا کہنا ہے کہ حماس کی راکٹوں میں جدت لانے میں کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ تنظیم نے حالیہ عرصےمیں اپنی دفاعی صلاحیت میں بھرپور اضافہ کیا ہے. اس حماس نے دور مار میزائل بھی تیار کر لیے ہیں جو اسرائیلی شہروں کفار سابا، رعنانا، ھرٹزیلیا اور کفار شماریاھو کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں. صہیونی دفاعی تجزیہ نگار کا کہناتھا کہ حماس کی بڑھتی دفاعی صلاحیت اور حالیہ چند ماہ سے تنظیم کی راکٹ سازی کی طرف خصوصی توجہ نے اسرائیلی حلقوں میں سخت بے چینی پیدا کی ہے. حماس نے نہ صرف دور تک مار کرنے والے راکٹ تیار کر لیے ہیں بلکہ ان راکٹوں کی اس کے پاس اچھی خاصی تعداد موجود ہے، جو غزہ کے قریبی یہودی شہریوں اور کالونیوں کے لیے سنگین خطرہ ہیں. ایک سوال کے جواب میں لیکز کا کہنا تھا کہ دس سال قبل حماس نے القسام راکٹ تیار کیا جو ایک سے ڈیڑھ کلو میٹر فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا تاہم دس سال کے عرصے میں حماس نے راکٹ ٹیکنالوجی حاصل کرنے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے. ان کا کہنا تھا کہ حماس کے پاس موجود راکٹوں میں سے “الفجر 5” کی رینج 70 کلو میٹر تک ہے اگر حماس نے راکٹوں کی ڈویلپنگ کا سلسلہ جاری رکھا تو وہ وقت دور نہیں جب حماس اسرائیل کےشمارلی شہروں اور گوش ڈان کے علاقوں میں بھی راکٹ حملے کرے گی.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan