Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

الخلیل

الخلیل: اسرائیلی فائرنگ سے معصوم بچہ شہید، کئی افراد زخمی

موبوضہ مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل پر قابض اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے کے دوران گولیوں کا نشانہ بننے والا 16 سالہ بچہ ابراہیم الخیاط زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ابراہیم الخیاط اس وقت شدید زخمی ہوا جب قابض اسرائیلی فوج نے بڑی تعداد میں فوجی گاڑیوں کے ہمراہ الخلیل کے علاقے الحاووز میں دھاوا بولا۔ اس سفاکانہ حملے کے دوران غاصب فوج نے مرکزی شاہراہ بند کر دی اور دکانداروں کو کاروبار بند کرنے پر مجبور کیا جبکہ اس دوران نہتے شہریوں پر براہ راست فائرنگ کی گئی۔ ہلال احمر فلسطین نے تصدیق کی ہے کہ دو شہری زخمی ہوئے جبکہ ایک اور فلسطینی کو اغوا کر لیا گیا۔ الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا کے مقام پر وحشی آباد کاروں نے ایک فلسطینی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ باروق کے علاقے میں قابض اسرائیل کی مشینوں نے فلسطینیوں کا گھر اور پانی کا کنواں مسمار کر دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan