Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

الخلیل

اسکول جانے والے فلسطینی بچوں پر اسرائیلی فوج کا تشدد، متعدد زخمی

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) الخلیل ۔ قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل اسکول جانے والے فلسطینی بچوں پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے الریش فوجی چیک پوسٹ سے گذرتے ہوئے مسجد ابراہیمی کے مغرب میں فلسطینی بچوں کو  تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایک مقامی شہری رائد ابو رمیلہ التمیمی نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے ان کے 14 سالہ بچے کو اسکول جاتے ہوئے ابو الریش چوکی پر تلاشی کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے نتیجے میں فلسطینی بچے کو کئی چوٹیں آئیں۔

ادھر اسرائیلی فوج نے جنوبی الخلیل میں ’سدی قلقس‘ کو فلسطینی آبادی کو گذرنے کے لیےسیل کردیا۔

سدہ قلقس کو اسرائیلی فوج کی طرف سے 20 سال سے سیل کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہری متاثر ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan