Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

خاص خبریں

اسرائیل امت مسلمہ کے جسم پر ناسور کی مانند ہے، طالبان

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین مسلمانوں کے درمیان ایک مشترکہ مسئلہ ہے اور اس مسئلے پر تمام مسلمانوں کا متحد ہونا ضروری ہےہم اسرائیل کو فلسطین پر قابض ریاست سمجھتے ہیں۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ایران کے عربی زبان کے نیوز چینل العالم کو دیئے جانے والے انٹرویو میں قابض صیہونی ریاست کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ اسرائیل اسلامی امت کے جسم میں ایک ناسور کی مانند  ہے، قدس مسلمانوں کا ایک مشترکہ مسئلہ ہے ،  تمام مسلمانوں کو اس کے لئےمتحد ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو فلسطینی علاقوں پر قابض سمجھتے ہیں جو فلسطینیوں پر دنیا  کی مذمت کے باوجودمظالم جاری رکھے ہوئے  ہے۔ چند ماہ قبل ہم نےاسرائیل کے ہاتھوں  غزہ میں انسانی تباہی دیکھی جس کے بعد تمام مسلمانوں کا متحد ہونا ضروری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan