اسرائیلی وزیر دفاع کے نائب متان فلنائی نے کہاہے کہ سیکورٹی فورسز حملے اور دفاع دونوں سطحوں پر تیاری کر رہی ہیں- متان فلنائی نے اسرائیلی ریڈیو کو انٹرویو میں کہا کہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کو اپنے مقاصد میں کچھ ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا- تاہم مستقبل میں معرکے کے لیے تیاریاں جاری ہیں- اسرائیلی نائب وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اگر جنگ کی ضرورت پڑی تو پہلے سے زیادہ طاقت اور تیاری کے ساتھ میدان میں اترا جائے گا- دوسری جانب اسرائیلی چیف آف آرمی سٹاف نے دھمکی دی ہے کہ آئندہ جنگ غزہ میں ہوگی – انہوں نے اسرائیلی خفیہ اداروں کی جانب سے حماس کے میزائل ٹیکنالوجی میں مزید صلاحیتیں حاصل کرنے کے انکشاف پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی ہر گلی اور ہر گھر میں جنگ لڑی جائے گی –