Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مغربی کنارے میں اگر شفاف انتخابات ہوتے ہیں تو حماس کامیاب ہوگی: ڈاکٹر محمود الزہار

dr-mahmoud-al-zahar2 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پولٹ بیورو کے رکن اور سابق وزیرخارجہ ڈاکٹر محمودالزہار جمعرات کو مصر جائیں گے -ان کے دورے کا مقصد فلسطینی مذاکرات دوبارہ شروع کرانے کی کوشش کا حصہ ہے- ڈاکٹر محمودالزہار نے کویت میں ایک کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ فلسطینی جماعتوں کی مفاہمت حماس کی حقیقی خواہش ہے- انہوں نے کہا کہ حماس سمجھتی ہے کہ فلسطینی جماعتوں کا اتحاد آزادی فلسطین کے حصول کے لیے اہم عنصر ہے- ڈاکٹر محمود الزہار نے کہا کہ حماس سمجھتی ہے کہ فلسطینی جماعتوں میں اختلافات صہیونی منصوبے کی خدمت ہے- حماس مصالحت کے لیے کوشاں ہے- حماس کی جانب سے مصالحت کے لے کوئی شرائط نہیں ہیں- حماس بیرونی ڈکٹیشن کو مسترد کرتی ہے- محمود الزہار نے کہا کہ اگر مغربی کنارے میں شفاف انتخابات ہوتے ہیں تو تمام اعداد و شمار کے مطابق حماس کو واضح کامیابی حاصل ہو گی-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan