Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل کا اردن سے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی ناکام بنانے کا دعویٰ

قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے اردن کے ساتھ سرحد کے پار ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث دو افراد کو حراست میں لیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے تیس سال کے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہےجو شمالی مغربی کنارے کے بیت لحم کے رہائشی ہیں۔ انہوں نے 20 پستول اسمگل کرنے کی کوشش  تھی۔ ان پستولوں کی مالیت ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر کے برابر ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ میگن اور یواو یونٹس اور سدرن بریگیڈ کے دیگر یونٹوں کی افواج نے فضائیہ کی مدد سے اردن سے بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔

 پولیس نے دو مشتبہ افراد کو جنوب میں جزیرہ نما النقب کے شمال مشرقی علاقے میں واقع “تل اراد” کے علاقے سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ مغربی کنارے کے راستے میں ایک کار میں سفر کر رہے تھے۔

اسرائیلی پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں مشتبہ افراد کو بیرسبع  میں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ ان کی حراست میں توسیع پر غور کیا جا سکے۔

 گذشتہ پیر کو قابض فوج نے اعلان کیا کہ اس نے اردن سے فلسطینی علاقوں میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اریحا کے ایک رہائشی کو پستول اور نقدی کے تھیلے کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے 80 ہزار اردنی دینار ضبط کیے گئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan