Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج نے زیتون کے 100 درخت کاٹ ڈالے،کھدائی کی کارروائیاں

 قابض اسرائیلی فوج نے کل سوموار کو فلسطین میں عید کے روز غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں دوما کے مقام پر فلسطینی اراضی میں بلڈزوروں کی مدد سے کھدائی کی۔

اس موقعے پر اسرائیلی فوج نے وہاں پرلگی خار دار تاریں اکھاڑ دیں اور زیتون کے 100 درختوں پر مشتمل باغ کاٹ ڈالا۔ قابض فوج نے بلڈزوروں کی مدد سے کھدائی کی اور پتھروں کو اکھاڑ ڈالا۔

دوما میں مقامی میونسپل کونسل کے چیئرمین سلیمان دوابشہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری کی بھاری مشینری کی مدد سے عید کی صبح سات دونم پر پھیلے پتھروں کو اکھاڑ ڈالا اور ایک ہزار میٹر پربنی دیوار گراد دی، زیتون کے ایک باغ کے گرد لگائی گئی خار دار تاریں اکھاڑ پھینکیں اور زیتون کے 100 پھل دار پودے تلف کردیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی استبداد کے دور میں عین دوما کے مقام پر بنائی گئی پانی کی ٹینکیوں کو اسرائیلی حکام کی طرف سے مرمت کے عمل سے گذارا گیا۔ ان ٹینکوں سے نکلنے والا پانی مقامی فلسطینی آبادی کے لیے وبال جان بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوما چشمے کا پانی مویشیوں کوپلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جب کہ مقامی آبادی کو پانی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan