Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ نمازیوں کے لیے بند کردی

al-aqsa-mosque17 نمازیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد احتجاجی مظاہروں کے پیش نطر قابض اسرائیل نے فلسطینیوں پر مسجد اقصیٰ میں داخل پر پابندی عائد کر دی ہے۔ گذشتہ روز نماز جمعہ کے لیے مقبوضہ بیت المقدس، مقبوضہ فلسطین اور مغربی کنارے کے ہزاروں افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کا قصد کیا تاہم راستے میں جگہ جگہ تعینات قابض اسرائیلی فوج اور پولیس نے انہیں قبلہ اول میں پہنچنے سے روک دیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض اسرائیل کی جانب سے ناکہ بندیوں کے باعث صرف تین ہزار افراد مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ میں پہنچ سکے جبکہ عام حالات میں نمازیوں کی تعداد تیس سے چالیس ہزار سے بھی زائد ہوتی ہے۔ یہودی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں جانے سے روکنے پر مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں جھڑپیں بھی ہوئیں، اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کی طرف بڑھنے والے شہریوں پر لاٹھی چارج کیا اور انہیں روکنے کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ اس دوران متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ادھر مسجد اقصیٰ کے تین مرکزی دروازوں باب الاسباط، باب الحطہ اور باب الساھرہ میں مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے داخلے کے دوران اسرائیلی فوج نے انہیں روکا، جس پرمظاہرین مشتعل ہو گئے اور یہودی فوج پر پتھراؤ کیا، اس پرفوج نے آنسوس گیس کے شیل پھینکے اور وحشیانہ انداز میں لاٹھی چارج کیا جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔ ادھر اسرائیل ریڈیو کے مطابق القدس کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ نماز جمعہ کے اجتماعات میں پچاس سال سے کم عمر افراد کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan