Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اردن میں فلسطینی مقدسات کے حق میں مظاہرہ

protest-muslim-brotherhood-jordan اردن میں اخوان المسلمون اور دیگر مذہبی جماعتوں کی اپیل پر ہزاروں افراد نے فلسطینی سرحدکے قریب گذشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے اسلامی مقدسات کو یہودی ورثہ قرار دینے، مسجد اقصیٰ کے مسلسل بے حرمتی، مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی آباد کاری اور غزہ میں اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی ناکہ بندی کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ نماز جمعہ کے بعد ہزاروں افراد نے فلسطین اور اردن کے درمیان صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کے مقبرے کے قریب جمع ہو کر اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے مسجد بلال بن رباح اور مسجد ابراھیمی کو یہودی تاریخ کا ورثہ قرار دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام سے تمام مقدس مقامات کی حفاظت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اخوان لمسلمون کے راہنما ڈاکٹر ھمام سعید نے کہا کہ فلسطین میں اسلامی مقدسات پر حملے اور یہودیوں کی جانب سے انہیں یہودی تاریخ کا ورثہ قرار دینا عالم اسلام کے لیے ایک بڑی آزمائش ہے۔ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مقدس مقامت کو اپنے ورثے میں شامل کرنے پرعرب دنیا اور عالم اسلام خاموش ہیں اور غفلت پر مبنی یہ خاموشی اسرائیل کو اپنے جارحانہ اقدامات جاری رکھنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس عالم اسلام کے اہم ترین تاریخی اور مذہبی مقامات ہیں، ان کا تحفظ عالم اسلام کی ذمہ داری ہے، جبکہ ہمیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اسرائیلی اقدامات پر عالم اسلام اور مسلم دنیا کے حکمران خاموشی کا شکار ہیں۔ اخوان المسلمون کے راہنما نے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی خواہش کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ مذاکرات اسرائیل کے جنگی جرائم پر پردہ ڈالنے کا باعث بنیں گے۔ اسرائیل مذاکرات کی زبان نہیں بلکہ طاقت کی زبان جانتا ہے، اس کے ساتھ اسی زبان میں بات کی جانی چاہیے۔ انہوں نے عالم اسلام کے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے حکمرانوں کو بیدار کرنے کے لیے سڑکوں پر نکلیں اور انہیں یہ ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan