Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل نے عراقیب گاؤں نویں مرتبہ مسمار کر دیا

palestine_foundation_pakistan_demolition-araqib-village

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء میں قبضہ کیے گئے علاقوں کے جنوبی ضلع نقب کے ایک گاؤں عراقیب کو نویں مرتبہ مسمار کر کے 300 فلسطینیوں کو سخت سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا۔ اس سے قبل بھی اسرائیل آٹھ مرتبہ اس گاؤں کو ملیا میٹ کر چکا ہے تاہم گاؤں کے جرأت مند فلسطینی ہر مرتبہ علاقے سے ہجرت کے بجائے اپنے گھروں کو از سر نو تعمیر کر لیتے ہیں۔ حالیہ کارروائی کی تفصیل بتاتے ہوئے مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوجی گاڑیوں کی بڑی تعداد کے جھرمٹ میں اسرائیلی بلڈوزروں نے اہل قریہ کے خمیوں اور گھروں پر دھاوا بولا اور 35 گھروں کو روند ڈالا۔ اس کارروائی سے اکثریت عورتوں اور بچوں اور عمررسیدہ افراد کی اکثریت پر مشتمل 300 فلسطینی بے گھر ہو گئے اور انتہائی سردی میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی حکومت کی جانب سے غیر تسلیم شدہ عرب دیہاتوں کی مقامی کمیٹی نے بتایا کہ بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجیوں نے علی الصح پورے گاؤں کا گھیراؤ کیا جس کے بعد بلڈوزروں نے گھروں کی مسماری شروع کر دی، اس دوران اسرائیلی پولیس اہلکار اہل خانہ کو گھروں سے نکالتے رہے، اس دوران اہل علاقہ اور اسرائیلی فوج اور پولیس کے مابین شدید جھڑپیں بھی ہوتی رہیں۔ واضح رہے کہ عراقیب گاؤں اسرائیل کے قیام سے قبل سے آباد ہے تاہم اسرائیلی حکومت نے اس کو تسلیم کرنے سے انکار کر رکھا ہے، اہالیان گاؤں متعدد مرتبہ یہاں قیام کی درخواستیں صہیونی حکومت کو جمع کرا چکے ہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے ان کا کوئی جواب نہیں دیا جاتا۔ قابض اسرائیلی حکومت گاؤں کو سرکاری اراضی قرار دے کر نو مرتبہ جارحیت کا مظاہرہ کر چکی ہے۔ تاہم گاؤں کے رہائشیوں کا دعوی ہے کہ ان کے آباء و اجداد بھی اسی گاؤں میں آباد تھے اور یہاں قیام کرنا ان کا بنیادی حق ہے جس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوا جا سکتا۔ ضلعی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیل گاؤں کے رہائشیوں کو ہجرت پر مجبور کر کے اس زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ ایک ہی گاؤں کو متعدد مرتبہ مسمار کرنے پر اسرائیلی پارلیمان کے عرب اراکین نے اسرائیلی حکومت کی ظالمانہ پالیسی کو ہدف تنقید بنایا ہے اور اسے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan