Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی مزدور زخمی

palestine_foundation_pakistan_palestinian-victim2

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کی مشرقی سرحد پر کام کرنے والے ایک فلسطینی مزدور کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ہے۔ غزہ کے میڈیکل سروسز کے میڈیا کوآرڈینیٹر ادھم ابوسلمیہ نے بتایا کے 21 سالہ فلسطینی نوجوان کے پیروں پر گولیاں لگیں ہیں جسے علاج کے لیے غزہ کے شفاء ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ جنوری 2009ء میں اسرائیل نے غزہ پر حملہ کر کے لگ بھگ 1500 فلسطینیوں کو شہید کرنے کے علاوہ علاقے کی متعدد عمارتیں اور بستیاں تباہ کر دی تھیں۔ جون 2006ء ایک اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کی گرفتاری کے بعد سے غزہ کے محاصرہ اور 2007ء میں غزہ سے فتح حکومت کے عہدے داروں کے انخلاء کے بعد سے اس محاصرے میں شدت کے بعد سے اسرائیل نے غزہ میں تعمیراتی میٹریل داخل کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ایک جانب ناکہ بندی کے سبب غزہ جنگ کی تباہ حال عمارتیں تاحال تعمیر نہیں کی جا سکیں تو دوسری جانب ان عمارتوں کا ملبہ اٹھانے والے مزدور بھی سرحد پار کھڑی اسرائیلی فوج کو کسی صورت برداشت نہیں۔ صہیونی فوجی آئے روز ان مزدوروں کو فائرنگ کا نشانہ بناتے ہیں ایک رپورٹ کے مطابق جنوری 2009ء کی غزہ جنگ کے بعد سے اب تک اسرائیل کم و بیش ملبہ اٹھانے والے 110 فلسطینی مزدوروں کو فائرنگ کر کے زخمی جبکہ متعدد کو شہید کر چکا ہے۔ خیال رہے کہ حالیہ عرصے میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ پر دوبارہ حملے کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ مصری حکومت نے فلسطینی حکومت کو ارسال کردہ ایک خط میں غزہ سے اسرائیلی (مقبوضہ فلسطین کی) حدود میں میزائل داغے جانے کی صورت میں ایک نئے اسرائیلی حملے سے خبردار کیا ہے۔ غزہ کے حکمران اسماعیل ھنیہ غزہ میں موجود تمام مزاحمتی تنظیموں کو میزائل داغنے کی کارروائیوں سے روک چکے ہیں تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی مشرقی سرحد پر مزدوروں پر فائرنگ، غزہ کی سرحد میں داخل ہو کر غارت گری، پورے غزہ پر فضائی حملے اور مغربی سرحد پر فلسطینی ماہی گیروں پر کیے جانے والے حملے جاری ہیں۔ چار سالہ ظالمانہ محاصرے اور مختلف نوع کی سفاکانہ کارروائیوں کے جاری رہنے کی صورت میں غزہ کی تمام مزاحمتی جماعتوں میں اسرائیل کے خلاف متحد ہو کر لڑنے پر اتفاق ہو چکا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan