Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل مصری گیس کی درآمد منقطع ہونے سے خوفزدہ

palestine_foundation_pakistan_israel-egypt-gas

مصر کے طول و عرض میں صدر حسنی مبارک کے خلاف احتجاجی لہر نے اسرائیل کو مصری گیس کی درآمد روک دیے جانے کے خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ اسرائیلی حکام کو خدشہ لاحق ہو گیا ہے کہ حسنی مبارک کے مستعفی ہونے کی صورت میں اسرائیل کو گیس فراہمی کا سلسلہ روکا جا سکتا ہے۔ اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے صہیونی حکومت کو گیس کی کمی کے متوقع بحران سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی پاور کمپنی کے پاس قلیل عرصے کے توانائی کے ذخائر باقی رہ گئے ہیں۔ لہذا مصر کی قدرتی گیس کی جگہ دیگر ممالک سے گیس درآمد کرنے کا فوری بندوبست کیا جائے۔ اخبار کے مطابق مصر سے گیس کی درآمد کا سارا دارومدار وہاں کے نظام حکومت کی بقا اور اس کے اسرائیل سے اقتصادی تعلقات پر منحصر ہے۔ اخبار نے بتایا کہ مصر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کی بدولت اسرائیل سالانہ تقریبا 20 لاکھ ڈالرز منافع کما رہا ہے۔ مصری گیس کی اسرائیلی اور فلسطینی علاقوں میں فراہمی روکنے سے بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔ مصر میں چھ روز سے عوام کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں تاہم مصری افواج نے اس دوران گیس اور آئل کے قدرتی ذخائر کی بھرپور حفاظت کی ہے خیال رہے کہ مصر اسرائیل کی 40 فیصد گیس کی ضروریات پوری کر رہا ہے۔ اسرائیل اپنی بقیہ ضروریات اشدود کے قریب لیکوڈ گیس کے ذخائر سے پوری کرتا ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan