Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“مصر میں عوامی احتجاج کے مسئلہ فلسطین پر گہرے اور دور رس اثرات مرتب ہوں گے”

palestine_foundation_pakistan_egyptian-intifada-uprising

تیونس کے بعد مصرمیں صدر حسنی مبارک کے نظام حکومت کے خاتمے کے خلاف جاری عوامی احتجاج کو مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے. ماہرین کا خیال ہے کہ مصر میں جاری عوامی احتجاج کے مسئلہ فلسطین پر براہ راست اثرات مرتب ہوں گے اور امکان ہے کہ ان مظاہروں کے نتیجے میں مسئلہ فلسطین کے حل کی راہ ہموار ہو جائے. فلسطین میں سیاسی امور اور خارجہ پالیسی کے ماہر ڈاکٹر ولید نے مرکزاطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر میں جاری عوامی احتجا ج اور مسئلہ فلسطین کو الگ نہیں کیا جا سکتا. مصر جو اس وقت ایک سیاسی تبدیلی سے گذر رہا ہے ا س کے براہ راست مسئلہ فلسطین پر اثرات مرتب ہوں گے. ایک سوال کے جواب میں فلسطینی تجزیہ نگار نے کہا کہ اگرچہ موجودہ مصری صدرحسنی مبارک کے فلسطینی تنظیموں کے ساتھ متوازی تعلقات قائم رہے ہیں تاہم اس کے باوجود فلسطینیوں اور مصر کے درمیان مثالی نوعیت کے تعلقات کبھی نہیں رہے.مصر میں جاری موجودہ عوامی تحریک کو فلسطینیوں کی بھی ہمدردیاں حاصل ہیں اور اس تحریک کے نتیجے میں برپا ہونے والےکسی بھی انقلاب کے مسئلہ فلسطین پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے. ایک دوسرے تجزیہ نگار وسام عفیفہ نے مرکز اطلاعات فلسطین سے گفتگو میں کہا کہ مصر میں جاری تبدیلیوں کےصرف مسئلہ فلسطین ہی پر منفی یا مثبت اثرات مرتب نہیں ہوں گے بلکہ اس انقلاب کے پورے عرب خطے پر اثرات مرتب ہوں گے. مصر میں اگر انقلاب برپا ہو جاتا ہےتو اس کے خطے پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے. اس انقلاب کے نتیجے میں کئی اور انقلابات رونما ہوں گے اور کئی نئے نظام ظہور پذیر ہوں گے. طاقت کے توازن تبدیل ہو جائیں گے اور یہ امکان بھی موجود ہے کہ عرب ممالک میں ایسی تنظیموں یا گروہوں کی حکومت کے قیام کی رہ ہموار ہوجائے گی جو موجودہ دور میں سیاسی پابندیوں کا سامنا کر رہی ہیں. ایک دوسرے سوال کے جواب میں فلسطینی تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ عرب ممالک میں آنے والی تبدیلیوں اور مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے، کیونکہ ہرسیاسی تبدیلی کا کسی نہ کسی شکل میں مسئلہ فلسطین پر بالواسطہ یا بلا واسطہ اثر پڑتا ہے. انہوں نے بھی تسلیم کیا کہ مصر میں آنے والا ممکنہ انقلاب مسئلہ فلسطین پر براہ راست اثرات مرتب کرے گا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan