Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل آذربائیجان میں زہریلی غذائی اشیاء بھیج رہا ہے، رپورٹ

palestine_foundation_pakistan_israel-danger

آذربائیجان سے اسلام ٹائمز کے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ غذائی اشیاء درآمد کرنے والی اسرائیلی کمپنیاں بڑی مقدار میں زہریلی غذائی اشیاء ملک میں لا رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان غذائی اشیاء میں خطرناک کیمیکلز شامل ہیں جو نئی اور غیرمتعارف بیماریوں کا باعث بن رہی ہیں۔ یہ غذائی اشیاء زیادہ تر ایسے علاقوں میں بھیجی جا رہی ہیں جہاں مسلمانوں بالخصوص شیعہ مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہے۔ آذربائیجان کے کئی اسپتالوں نے بھی ایسے مریضوں کی رپورٹ دی ہے جو غیرمتعارف اور مشکوک قسم کی بیماریوں میں مبتلا تھے اور احتمال ظاہر کیا گیا ہے کہ انہوں نے وہی غذائی اشیاء استعمال کی تھیں۔ سیاسی ماہرین کے مطابق اسرائیل ایسے غیرانسانی حربوں کے ذریعے چاہتا ہے کہ وسطی ایشیا کے مسلمان نشین علاقوں میں مسلمانوں کی تعداد کم کر کے آبادی کے تناسب کو تبدیل کر دے۔ اس سے قبل بھی وسطی ایشیا کے دوسرے ممالک میں زہریلی غذائی اشیاء بھیجے جانے کی خبریں موصول ہو چکی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan