Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی فوج میں خودکشی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

palestine_foundation_pakistan_israeli-soldier6

اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں اضافے نے فوج کی ہائی کمان سمیت حکومتی حلقوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین نے کثیر الاشاعت عبرانی روزنامے “یدیعوت احرونوت” کے حوالے سے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ جنگ کے بعد اسرائیلی فوجیوں کی خود کشی کے واقعات میں ریکارڈ شرح سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹ میں فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فوج میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رحجان نےحکومت اور فوج کی ہائی کمان کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں حاضر سروس فوجیوں کا خود کو ہلاک کرنا اس شعبے کی کارکردگی پر بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔ رپورٹ کےمطابق گذشہ چھ ماہ کے دوران 19 صہیونی فوجیوں نے خودکشی کا ارتکاب کیا جبکہ گزشتہ برس خود کشی کرنے والے والوں فوجیوں کی تعداد 21 تھی۔ سنہ 2005ء کے دوران مجموعی طور پر 35 فوجیوں نے خودکشی کی۔ اسرائیلی فوجیوں میں خود کو ہلاک کرنے کی شرح میں 100 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فوج میں خود کشی کےبڑھتے ہوئے واقعات کا محرک جاننے کے لیے ماہرین نفسیات کو بھی فوج میں بھیجا گیا تھا۔ یاد رہے کہ طبی ماہرین بھی اسرائیلی فوج میں خود کشی کے بڑھتے ہوئے رحجان کا سبب جاننے میں ناکام چلے آ رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan