Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصری سفیر کی القدس کے فلسطینی پارلیمنٹیرینز کی شہر بدری کے فیصلے کی شدید مذمت

palestine_foundation_pakistan_protest-red-cross-headquarters-sitin

مغربی کنارے میں قائم فلسطینی اتھارٹی کے ہاں متعین مصری سفیر یاسر عثمان نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی مجلس قانون ساز کے ان چار ارکان کی شہر بدری کے صہیونی فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے. انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی پارلمینٹرینز کے شہربدری سے متعلق اپنے فیصلے پرعمل درآمد روک دے. واضح رہے کہ اسرائیل کی ایک عدالت نے گذشتہ مہینے بیت المقدس کے ایک سابق وزیر سمیت چار اراکین قانون ساز کونسل کی شہر بدری کے احکامات دیے تھے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مصری سفیر بیت المقدس کے وسط میں شیخ جراح کے مقام پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم” ریڈ کراس ” کے دفتر کے باہر لگائے گئے فلسطینی پارلیمنٹرینزکےاحتجاجی کیمپ میں گئے اور وہاں انہوں نے دو ارکان قانون ساز کونسل احمد عطون، محمد طوطح اور سابق وزیر برائے القدس امور انجینئر خالد ابوعرفہ سے ملاقات کی. ملاقات کےدوران مصری سفیر نے اسرائیل کی طرف سے ان کی شہر بدری کےفیصلے کے خلاف مکمل یکجہتی کا اظہار کیا. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مصری سفیر یاسرعثمان نے کہا کہ بیت القدس سے فلسطینی پارلیمنٹیرینز کی بے دخلی کا فیصلہ آئینی یا قانونی معاملہ نہیں بلکہ یہ اسرائیل کی بیت المقدس کو نشانہ بنانے اور اس کی سرکردہ شخصیات کے خلاف جاری پالیسی کا حصہ ہے. مصری سفیر نے فلسطینی پارلیمنٹرینز کی شہر بدری کے صہیونی فیصلے کو”ظالمانہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصر اس فیصلے پر عمل درآمد رکوانے کے لیے ٹھوس کوششیں کر رہا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کا یہ اقدام کسی صورت میں قابل قبول نہیں، اس نوعیت کے فیصلوں کا مقصد بیت المقدس سے فلسطینی اور عربی وجود کو ختم کرنا ہے. انہوں نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینیی اراکین قانون ساز کونسل کی شہر بدری رکوانے کے لیے عرب ممالک اور عالمی سطح پر کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا. اس موقع پر احتجاجی کیمپ میں موجود فلسطینی رکن قانون ساز کونسل اور سابق وزیر خالد ابوعرفہ نے مصری سفیر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا. خالد ابوعرفہ نے کہا کہ مصری سفیر کی آمد اور یکجہتی کے اظہار سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی. احتجاجی کیمپ لگائے جانے کے بعد یاسرعثمان کسی ملک کے پہلے سفیر ہیں جنہوں نے اسرائیل کے ظالمانہ فیصلے سے متاثرہ فلسطینی پارلیمنٹرینز کےساتھ ان کے احتجاجی کیمپ میں ملاقات کی فلسطینی پارلیمنٹرینز نے مصری سفیر کوعرب لیگ کے سیکرٹری جنرل عمرو موسیٰ اورسلامتی کونسل میں عرب بلاک کے لبنانی سربراہ کے نام الگ الگ پیغامات بھی دیے، جن میں شہربدری کے معاملے عرب لیگ اور اقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس بلائے جانے کا مطالبہ کیا گیا. مصری سفیر نے ریڈ کراس کےالقدس کے دفتر کی نگران اعلیٰ مسز بربرہ سے بھی ملاقات کی. انہوں نے انسانی حقوق تنظیم کی اہلکار سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے فلسطینیوں کی شہر بدری کے فیصلے پرعمل درآمد رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan