اسرائیلی فوج نے غزہ جنگ میں فلسطینی بچوں کو انسانی ڈھال بنائے جانے کا انکشاف کر لیا ہے۔ اسرائیلی ریڈیو نے کہا ہے کہ اسرائیل کے اٹارنی جنرل نے غزہ جنگ میں شریک غولانی بریگیڈ کے دو فوجی اہلکاروں کے خلاف جو چارج شیٹ پیش کی ہے۔اس میں ان پر فلسطین بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیے جانے کاالزام ہے۔ انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیے جانے والے بچوں کی عمریں نو سال کے قریب تھیں۔ اسرائیلی ریڈیو کے مطابق اس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز گزشتہ برس جولائی کے مہینے میں اس وقت ہوا جب اقوام متحدہ میں بچوں کے دفاع کے ہائی کمیشن نے اس واقعہ کی تصدیق کی۔ اس واقعہ کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے متعدد ایسے واقعات کی تصدیق کی گئی جن میں غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے فلسطینی قیدیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا