Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے کے فوری انخلا کا حکم دے دیا

یروشلم (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے ‘دیر زہرانی’ کے رہائشیوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے ایک مخصوص زون کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ”حزب اللہ کی دہشت گردانہ سرگرمیاں اسرائیلی ڈیفنس فورسز کو اس کے خلاف کارروائی پر مجبور کر رہی ہیں۔ فوج کی جانب سے مزید کہا گیا کہ وہ اس علاقے میں حزب اللہ کے ٹھکانے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

دوسری جانب، حزب اللہ کے ترجمان چینل ‘المنار’ نے اس انتباہ کے بعد دیر زہرانی پر اسرائیلی فضائی حملوں کی تصدیق کی ہے۔

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔ حملے جنگ بندی اور اسرائیل لبنان فریم ورک معاہدے کے باوجود کیے گئے۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق نبطیہ الفوقا میں اسرائیلی حملوں سے 5 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ قریبی علاقے عرب سلیم میں 2 خواتین جان سے گئیں۔ زخمیوں میں خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan