Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج نے بیت لحم میں فلسطینی روزہ دار خاتون کو شہید کر دیا

کل اتوار کو اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک فلسطینی خاتون کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک خاتون شہری کی شہادت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ  اسے اسرائیلی فوج نے بیت لحم کے مغرب میں واقع گاؤں حوسان میں گولی مار دی تھی۔

وزارت صحت نے بتایا کہ خاتون بیت جالا کے سرکاری اسپتال پہنچائی گئی۔ اس کی ایک ٹانگ کٹ چکی تھی اور جسم سے بہت زیادہ خون بہہ گیا تھا۔ اسپتال میں لائے جانے کے کچھ ہی دیر بعد وہ دم توڑ گئی۔ جب اسے گولیاں ماری گئیں تو وہ روزے کی حالت میں تھی۔

شہیدہ کی شناخت چالیس سالہ  غادا ابراہیم علی سبطین کےنام سے کی گئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج نے ایک خاتون کو اس وقت گولی مار دی جب وہ گلی میں چل رہی تھی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئیں۔ انہیں علاج کے لیے نجی گاڑی میں اسپتال لے جایا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan