Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی صدر کو ماسکو ائیرپورٹ پر طویل انتظارکے باعث سبکی کا سامنا

palestine_foundation_pakistan_shimon-peres-israeli-president1

اسرائیل کےعبرانی اخبار”معاریف” نے بتایا ہے کہ صہیونی صدر شمعون پیریزکو دورہ روس کے دوران ماسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روسی انتظامیہ کی طرف سے کلیئرنس اور پاسپورٹ کی چیکنگ میں تاخیر کے باعث اس وقت شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں اسرائیل جانے والے سیکڑوں دیگرمسافروں کےہمراہ مکمل ایک گھنٹے تک طیارے میں انتظارکرنا پڑا۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق ماسکوایئرپورٹ کی انتظامیہ نے اسرائیلی صدراوردیگرتمام اسرائیلی شہریوں کے پاسپورٹس کی بڑی باریکی سے چھان بین کی، جبکہ شمعون پیریز کے پروٹوکول کےلیےفراہم کردہ وی آئی پی کار کے ذریعے ایئرپورٹ کے اندر داخل ہونے سے روکتے ہوئے انہیں ہوائی جہازتک پیدل چلنے پر بھی مجبور کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق روسی حکام نے دانستہ طورپراسرائیلی صدر کی اعلیٰ سطح کی سیاسی اور سفارتی حیثیت کے باوجود ان کے پاسپورٹ چیک کرنے میں تاخیرسے کام لیا،جبکہ حکام سے کہا گیا تھا کہ وہ شمعون پیریز کے پاسپورٹ کی کلیئرنس کو ترجیح دیں، تاہم حکام نے یہ کہہ کرایسا کرنے سے انکار کر دیا کہ “وہ تمام مسافروں کے پاسپورٹس کی مرحلہ واراور بالترتیب چھان بین کریں گے اور کسی وی آئی پی شخصیت کو اولیت نہیں دی جائے گی۔”

دوسری جانب اسرائیل میں صہیونی صدر کے ماسکو میں پیش آنے والے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئےاسے”توہین آمیز”سلوک قرار دیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق صہیونی سیاسی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ روسی ایئرپورٹ انتظامیہ شمعون پیریزسے توہین آمیز سلوک سے خود کوبری الذمہ قرار دینے کے لیے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق شمعون پیریز کے ساتھ یہ توہین آمیز سلوک ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ دو روز قبل روسی صدر ڈائمنٹری میڈفیف شام کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو پہنچے ہیں۔ اپنے اس دورے کے دوران روسی صدرنے دمشق میں حماس کے سیاسی شعبے کے صدر خالد مشعل سے بھی ملاقات کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan