صہیونی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی وزیر خارجہ زیپی لیونی کے برطانیہ میں وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کی تصدیق کر دی – اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی عدالت نے غزہ جنگ کے پس منظر میں زیپی لیونی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں- عدالت نے وارنٹ فلسطینیوں کی ایک حمایتی تنظیم کی درخواست پر جاری کئے ہیں- عدالت نے گزشتہ ہفتے زیپی لیونی کے متوقع دورہ برطانیہ کے موقع پر وارنٹ جاری کئے جوکہ بعد میں زیپی لیونی کے دورے کی منسوخی کے بعد کالعدم ہوگئے – اسرائیلی وزیرخارجہ نے نامناسب شیڈول کا بہانہ بنا کردورہ برطانیہ ملتوی کردیا –