Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“اسرائیلی تحقیقاتی کمیٹی دنیا سے دھوکہ ہے”

palestine_foundation_pakistan_ismael-haneyya-the-democratically-elected-palestinian-prime-minister32

فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہےکہ دو ہفتے قبل عالمی سمندر میں امدادی بحری بیڑے”فریڈم فلو ٹیلا” پر حملے کے بعد اسرائیل کی طرف سے اس کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ “جلاد کو منصف نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی جارح کو مظلوم قرار دیا جاسکتا ہے”۔ منگل کے روز بحرین کے غزہ کے دورے پر آئے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ “اسرائیل اپنے طورپرتحقیقاتی کمیٹی قائم کرکے نہ صرف دنیا کو گمراہ کرنا چاہتا ہے بلکہ اس اقدام سے اقوام متحدہ کی نگرانی میں فریڈم فلوٹیلا پرحملے کی تحقیقات کے لیے کسی آزادانہ کمیٹی کی تشکیل کی راہ روکنا چاہتا ہے”۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برداری کو ترکی کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے امدادی جہاز پر جارحیت کی تحقیقات کے لیے عالمی کمیٹی کے قیام کی حمایت کرنا چاہیے۔ عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری عمرو موسیٰ کے دورہ غزہ کے بارے میں انہوںنے کہا کہ فلسطینی حکومت عرب لیگ کے سربراہ کے دورے کے بعد اس کے نتائج کی منتظر ہے، انہوں نے کہا کہ فلسطین میں مفاہمت اور مصالحت کی کوششیں جاری ہیں، امید ہے مصالحت کے قیام کے لیے عرب ممالک اہم کردار ادا کریں گے۔ اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ حماس فلسطین میں ایسی مصالحت چاہتی ہے جو فلسطینی عوام کے بنیادی اور مسلمہ اصولوں کی بنیاد پر قائم ہو اور اس سلسلے میں کسی بیرونی طاقت کی شرائط نہ رکھی گئی ہوں اور نہ ہی مصالحت میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی مطالبہ موجود ہو۔ اس موقع پربحرینی وفد کے سربراہ مصطفٰی السید نے کہا کہ پوری دنیا کوغزہ کی معاشی ناکہ بندی کے خاتمے کی ضرورت کو شدت سے محسوس کررہی ہے۔ مہمان وفد نے یقین دلایا کہ بحرین غزہ کے مریضوں کے لیے ادویات کی ایک بڑی کھیپ خرید کر جلد غزہ روانہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بحرینی حکومت اور عوام غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے خاتمےکے لیے کھل کرامداد فراہم کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں جلد امدادی قافلے غزہ روانہ کیے جائیں گے۔ مصطفیٰ السید کا کہنا تھا کہ ان کے دورے کا مقصد غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے بعد کی صورت حال سے آگاہی کے بعد بحرینی عوام اور پوری دنیا کو اس سے آگاہ کرنا ہے اور وہ واپسی پرغزہ کی صورت حال سے دنیا کو آگا کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan