اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے ساحل پر چار فلسطینی ماہی گیروں کو اغوا کرلیا- ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی کشتیوں نے ساحل غزہ پر سمندر میں فلسطینی ماہی گیروں کی دو کشتیوں کو گھیرے میں لیا اور انہیں اسرائیلی ساحل پر لے گئے اور کشتیوں پر موجود چار ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا- اسرائیلی جنگی کشتیاں فلسطینی ماہی گیروں کو غزہ کے ساحل سے تین میل کی حدود کے اندر رہنے پر مجبور کرتی ہیں، جو کشتی تین میل کی حدود کراس کرتی ہے اسے پکڑ لیاجاتا ہے- واضح رہے کہ غزہ کے ساحل پر 3500 فلسطینی ماہی گیروں کا روزگار ہے جو غزہ کی ناکہ بندی سے شدید مشکلات کا شکار ہیں