Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی حکومت نسلی دیوار کا رخ تبدیل کرنے پر مجبور

israeli-barrier-near-bilin اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس کے قریب بلعین کے گاؤں میں نسلی دیوار کی ڈائریکشن میں تبدیلی کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے- یہ فیصلہ صہیونی عدالت کے 2007ء میں جاری کیے گئے فیصلے کے مطابق کیا گیا ہے- نسلی دیوار کے رخ کی تبدیلی سے بلعین دیہات کے فلسطینیوں کی آدھی زمین تقریباً 2300 ایکڑ پر مشتمل رقبہ واپس مل جائے گا- بلعین کی دیہاتی کونسل کی طرف سے مقرر وکیل میخائیل سفارڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے انہیں بتایا ہے کہ عدالت کے 2007ء کے فیصلے کے مطابق بلعین دیہات میں نسلی دیوار کے رخ کی تبدیلی پر کام شروع کیا جارہا ہے- ’’عوامی کمیٹی برائے مزاحمت نسلی دیوار‘‘ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے فیصلے سے اس حقیقت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی کہ دیوار کی تعمیر غیر قانونی ہے، دیوار کی تعمیر ہر لحاظ سے مسترد ہے- کمیٹی کے رکن محمد الخطیب نے کہا کہ اسرائیلی حکومت بین الاقوامی قراردادوں اور قوانین کا احترام نہیں کرتی- اس نے اسرائیلی عدالت کے فیصلے کا بھی احترام نہیں کیا اور دیوار کے رخ میں تبدیلی کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیا- بلعین کے شہری مسلسل پرامن مظاہرے کررہے ہیں، ان مظاہروں کے دوران اسرائیلی افواج کے ہاتھوں سیکڑوں فلسطینی زخمی اور گرفتار ہوئے- محمد الخطیب بھی حال ہی میں اسرائیلی فوجی جیل ’’عوفر‘‘ سے رہا ہو کر آئے ہیں-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan