Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

اسرائیلی اقدام کی مذمت، پاکستان علما کونسل کا مفتیِ اعظم فلسطین کی رہائی کا مطالبہ

لاہور (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) پاکستان علما کونسل، مفتیِ اعظمِ فلسطین، محمد احمد محمد حسین کی اسرائیلی غاصب حکومت کی جانب سے گرفتاری کی شدید اور بھرپور مذمت کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان میں علما کونسل کے چیئرمین مولانا حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ہفتہ کے روز یہاں جاری اپنے ایک بیان میں کیا ۔

مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان علما کونسل مطالبہ کرتی ہے کہ مفتیِ اعظمِ فلسطین محمد احمد محمد حسین کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان کے ساتھ ہر قسم کی غیر قانونی اور غیر انسانی کارروائی کا خاتمہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان علما کونسل عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے بھی مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں، مذہبی شخصیات کے احترام اور تحفظ کو یقینی بنائیں، اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے لیے موثر اقدامات کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan