Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

یکجہتی کشمیر و فلسطین ریلی اتوار چار فروری کو کراچی پریس کلب کے باہر نکالی جائے گی

کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان سول سوسائٹی اور یوتھ تنظیموں کے تعاون سے 4 فروری کو یکجہتی کشمیر و فلسطین ریلی کا انعقاد کرے گی ، یکجہتی کشمیر و فلسطین ریلی کراچی پریس کلب سے اتوار 4 فروری کو نکالی جائے گی جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی کے اراکین، سماجی رہنما، انسانی حقوق کی

0Pala10072

کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان سول سوسائٹی اور یوتھ تنظیموں کے تعاون سے 4 فروری کو یکجہتی کشمیر و فلسطین ریلی کا انعقاد کرے گی ، یکجہتی کشمیر و فلسطین ریلی کراچی پریس کلب سے اتوار 4 فروری کو نکالی جائے گی جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی کے اراکین، سماجی رہنما، انسانی حقوق کی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد اور طلباء تنظیموں سمیت یوتھ تنظیموں کے سرکردہ رہنما شریک ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنر ل صابر ابو مریم اور سول سوسائٹی و یوتھ تنظیموں کے سرکردہ رہنماؤں بشمول نیشنل اسمبلی آف پاکستان برائے یوتھ کے چیئر مین آغا شیرازی،یوتھ پارلیمنٹ کے صدر اویس ربانی، جناح کا پاکستان کے صدر مظہر احمد خان،ایم کیوایم پاکستان یوتھ افئیرز کے انچارج خواجہ بلال منصور، ایمیٹی انٹر نینشل کے صدر عمران شہزاد، جماعت اسلامی یوتھ سندھ کے صدر فرہاد گل، آئی ایس او کے رہنما عباس علی،اے پی ایم ایس او کے سینئر رہنما زوہیب اعظم ،وحدت یوتھ پاکستان کے کاظم عباس، شاہین پاکستان کے اویس قادری، اسٹوڈنٹس فاؤنڈیشن کی سربراہ انعم میمن، یوتھ فورم آف کشمیر سے عابدہ بشیر،معروف سماجی رہنما علی قاسم، حقوق انسانی کے رہنما سائمن گل،روٹریکٹ کلب کے محسن ملک اور دیگر نے یوم کشمیر کی مناسبت سے کراچی پریس کلب پر منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

طلباء و یوتھ تنظیموں کے رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر و مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونیوں اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیر و فلسطین میں انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لیا جائے، انہوں نے کہاکہ پاکستان کے طلباء اور جوان بیدار ہیں اور فلسطین وکشمیر کے مظلوم عوام کو کسی بھی صورت اسرائیلی اور بھارتی جارحیت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، ان کاکہنا تھا کہ اسرائیل اور بھارت پاکستان کے کھلے دشمن ہیں اور پاکستان کے نوجوان دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا اچھی طرح جانتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی طرف توہین آمیز رویہ اور اٹھنے والی میلی آنکھ کو پھوڑ دیا جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے شہریان کراچی سے اپیل کی کہ وہ چار فروری اتوار کو کراچی پریس کلب سے نکالی جانے والی یکجہتی کشمیر و فلسطین ریلی میں بھرپور تعداد میں شریک ہوں اور یوم کشمیر کے موقع پر کشمیر و فلسطین کے مظلوم اقوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا ثبوت دیں

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan