Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہے : احمد خان ملک : صدر کراچی پریس کلب

 

کراچی(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین نے قومی اسمبلی و رہنما محفوظ یار خان کی قیادت میں کراچی پریس کلب کے نو منتخب صدر اور اراکین سے ملاقات کی

Gaza31Jan

 

کراچی(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین نے قومی اسمبلی و رہنما محفوظ یار خان کی قیادت میں کراچی پریس کلب کے نو منتخب صدر اور اراکین سے ملاقات کی

اور انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے گلدستہ اور مٹھائی پیش کی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس،پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما ازہر علی ہمدانی،جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا باقر زیدی، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری، پائیلر کے سربراہ کرامت علی،سماجی رہنما عمران شہزاد،علی قاسم، سماجی رہنما نوید گل اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم اور دیگرشریک تھے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کے صدر احمد خان ملک کاکہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہے۔امریکی صدر کے القدس سے متعلق بیان کو مسترد کرتے ہیں القدس فلسطین کا ابدی دارلحکومت ہے۔جبکہ فلسطین فاؤنڈیشن کے رہنماؤں نے کہاکہ فلسطین کاز کے لئے صحافی برادری کی خدمات لائق تحسین ہیں تاہم موجودہ دور میں صحافی برادری کی جانب سے فلسطین کاز کو اجاگر کرنا اہم ترین ذمہ داریوں میں سے ہے، اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے اراکین نے کراچی پریس کلب کے صدر اور سیکرٹری کو فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی میں رکنیت کی پیش کش بھی کی اور آئندہ دنوں یکجہتی کشمیر و فلسطین ریلی کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

Gaza31Jan1

Gaza31Jan2

S-02

S-05

S-06

S-07

S-08

S-10

S-13

S-14

S-15

S-17

S-18S-25

S-31

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan