Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یورپ کی اسرائیل کے لیے فضائی سروس بند کرنے کی دھمکی

palestine_foundation_pakistan_european-union-flag1

یورپی یونین نے یورپ سے تل ابیب آنے والے ہوائی جہازوں کے اغوا کے خطرے کی پیشگی اطلاع دینے والے نظام کے نصب کئے جانے کی اسرائیلی تجویز مسترد کر دی ہے. یورپی یونین کے کمیشن کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے یورپی جہازوں میں مخصوص آلات لگانے پر زور دیا تو تل ابیب کے لیے ہر قسم کی فضائی سروس معطل کر دی جائے گی. مرکز اطلاعات فلسطین نے اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل یورپ سے آنے والے مسافر طیاروں میں “پازیٹیو کوڈ” کے نام سے ایک جدید آلہ نصب کرانا چاہتا ہے. یہ نظام اسرائیل مخالف عناصر کی طرف سے طیاروں کی ہائی جیکنگ اور عملے کو یرغمال بنا جانے کی صورت میں متعلق پیشگی وارننگ دے گا. یورپی یونین نے اسرائیل کی یہ تجویز مسترد کر دی ہے. یورپین کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپ اپنے مسافر طیاروں میں نگرانی اور ہائی جیکنگ کی پیشگی اطلاع سے متعلق کسی بھی نوعیت کا نظام نصب کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور اسرائیل نے اس کے باوجود ایسا کرنے کی کوشش کی تو یورپ کے لیے فضائی سروس معطل کر دی جائے گی. اسرائیلی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی طرف سے اسرائیل کے لیے فضائی سروس کے سلسلےمیں پہلی مرتبہ اتنا سخت موقف اختیار کیا گیا ہے. رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے مسافر طیاروں کی اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کرنے کے ممکنہ فیصلے کا اطلاق سرکاری اور غیر سرکاری تمام فضائی کمپنیوں کے جہازوں پر ہو گا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan