Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حسنی مبارک کی صحت بحال، یہودی مذہبی پیشوا کی پریشانی دور کر دی گئی

palestine_foundation_pakistan_rabbi-ovadia-yosef-chief-rabbi-of-israel1

مصر کے صدر حسنی مبارک کی جانب سے یہودی مذہبی پیشوا عوادیا یوسف کو اپنی صحت یابی کے بارے میں اطمینان دلایا گیا ہے۔ صہیونی فوج کے ریڈیو کے مطابق مصری صدر نے ایک خط کے ذریعے شاس پارٹی کے روحانی پیشوا کو اپنی صحت یابی کے متعلق آگاہ کیا۔ ریڈیو کا مزید کہنا ہے کہ تل ابیب میں مصری قونصلیٹ کے ذریعے ارسال کردہ خط میں مبارک نے لکھا ہے کہ ’’ میری کمزوری ختم ہو گئی ہے اور میں اب بالکل صحت مند ہوں‘‘ واضح رہے یہ بات صہیونی ذرائع ابلاغ کے دعووں کے برخلاف ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مسلمانوں اور عربوں کی شدید مخالفت کرنے والے انتہاء پسند یہودی ربی یوسف مبارک نے حسنی مبارک کو خط لکھا تھا جس میں صدر کی مکمل صحت کے بارے میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا تھا، یہ خط اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے 18 جولائی کو اپنے قاھرہ کے دورے کے موقع پر مبارک تک پہنچایا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan