Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یورپ اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دے: حماس

hamas-rally1 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی امن کے لیے خطرہ ہے یورپی ممالک اور عالمی برادری اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دے۔ پیر کے روز دمشق میں حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے اپنی خفیہ ادارے کے ذریعے فلسطین سے باہرحماس کے راہنما محمود المبحوح کو ٹارگٹ کلنگ کر کے عالمی دہشت گردی کا ثبوت دیا ہے، اس کے گھناؤنے جرم اور غیر ذمہ دارانہ اقدام پر اسے کڑی سزا ملنی چاہیے۔ بیان میں یورپی سفیروں کی طرف سے جعلی پاسپورٹوں پر موساد کے ایجنٹوں کے دوبئی سفراور مبحوح کی شہادت میں ملوث ہونے کی مذمت کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ صرف مذمت سے کام نہیں چلتا، یورپ اسرائیل کومنظم دہشت گردی کی مرتکب ریاست قرار دے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یورپی یونین کی طرف سے مبحوح کی شہادت میں اسرائیل کے ملوث ہونے سے متعلق کوششیں قابل تعریف ہیں تاہم یہ کوششیں صرف مذمتی بیانات تک محدود نہیں رہنی چاہئیں، اسرائیل کے مجرمانہ اقدام پراسےانصاف کے کٹہرے میں لایا جانا ضروری ہے۔ حماس نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں، سول سوسائٹی اور ماہرین قانون سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو ایک دہشت گرد ریاست کے طور پر متعارف کرانے اور اسرائیلی قیادت کو قانون کے کٹہرے میں لانے کےلیے اپنا کردار ادا کریں۔ بیان میں کہا گیا کہ دنیا میں قیام امن کے لیے اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دے کر اس کے خلاف کارروائی ناگزیر ہو گئی ہے، عالمی برادری نے اسرائیل کو اس کی دہشت گردی کی سزا نہ دی اور قدم قدم پر اسرائیل کو اس کے جرآئم پر استثنیٰ ملتا رہا تو دنیا غیر محفوظ ہو جائے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan