Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

موساد کو مجرم قرار دینے کے لیے لاتعداد دلائل موجود ہیں: دبئی پولیس

khalfan-tamim-lt-gen-general-commander-of-dubai-police1 دبئی پولیس چیف فریق ضاحی خلفان تمیم نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمود المبحوح کے قتل میں ملوث ہونے سے انکار کے باوجود ان کے پاس موساد کو اس گھناؤنے جرم پر مجرم قرار دینے کے دسیوں دلائل موجود ہیں۔ انہوںنے کہا کہ تکنیکی اعتبار سے پولیس موساد کو مجرم قرار دے سکتی ہے تاہم اسرائیل اور اس کے خفیہ ادارے کو مجرم قرار دینے سے متعلق معاملہ سیاست کے میدان میں ناکامی سے دو چار ہو سکتا ہے۔ پولیس چیف کا کہنا تھا کہ دبئی پولیس کی تحقیقات نے محمود مبحوح کی شہادت کو اسرائیل کے ایک سیاسی سیکنڈل اور سیاسی بحران میں تبدیل کیا ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے عربی روزنامہ”البیان” نے فریق تمیمی کے حوالے سے کہا ہے کہ گذشتہ کئی برسوں کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی عرب راہنما کے قتل پرنہ صرف اسرائیل میں بھونچال پیدا ہوا بلکہ پورا مغرب اور یورب بھی حرکت میں آ گیا ہے۔ یہ سب کچھ دوبئی پولیس کی تفیتش کے باعث ہوا، اس میں پولیس کو تٓحقیقات میںبھی مدد ملی ہے۔ اس سلسلے میں عرب ممالک خصوصا متٓحدہ عرب امارات میں یورپی ممالک کے سفیروں کی طلبی اور ان سے موساد کے تعاون پراحتجاج نہ صرف دبئی پولیس کی کامیابی ہے بلکہ دہشت گردی میں ملوث اسرائیل کے لیے ایک بڑا دھچکہ ہے۔ اس سوال پر کہ آیا موساد کے قاتل گینگ کے زیراستعمال پاسپورٹ جعلی تھے یا انہیں چرایا گیا تھا، فریق تمیمی نے کہا کہ یہ بات سراسر جھوٹ ہے کہ قاتل گینگ نے جعلی پاسپورٹ یا چوری شدہ پاسپورٹ استعمال کیے۔ یہ پاسپورٹ اسرائیل میں پرنٹ کیے گئے۔ انہون نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جعلی پاسپورٹ تیار کرنے اور انہیں استعمال کرنے سے ایک نیا سکینڈل سامنے آیا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ اسرائیل کے پاس دنیا بھر کے کسی بھی ملک کے لیے جعلی بنیادوں پر پاسپورٹ تیار کرنے کا نظام موجود ہے، اگر ایسا ہے تو عالمی قانون کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan