Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

گرفتاریوں کا خدشہ، اسرائیل نے اپنے وزرا کو برطانیہ سفر سے روک دیا

israel-war-crime11 اسرائیلی نے سابق صہیونی وزیرخارجہ زیپی لیونی کے برطانیہ میں جنگی جرائم کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد حکومت میں شامل تمام وزرا کو عارضی طور پربرطانیہ کا سفر کرنےسے روک دیا ہے۔ بدھ کے روز تل ابیب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی نائب وزیرخارجہ ڈانی ایالون نے کہا کہ اسرائیل کو برطانیہ کی جانب سے اس کے سابق اور موجودہ حکومتی اہلکاروں کے تحفظ سے متعلق اقدامات کی یقین دہانی فراہم نہیں کی گئی جس کے باعث وہ اپنے وزراء اور فوجی اہلکاروں کی برطانیہ میں عارضی طور پرسفر کرنے سے روک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں زیپی لیونی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے واقعے کے بعد اس امر کا امکان موجود ہےکہ اسرائیل کے کسی بھی سیاسی یا عسکری اہلکار کو برطانیہ جانے پرمقدمات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ لہٰذا جب تک حکومت برطانیہ اسرائیلی وزرا اور دیگر عہدیداروں کے تحفظ کی ضمانت فراہم نہیں کرتا وزرا کے برطانیہ جانے پر پابندی رہے گی، صہیونی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ یہ پابندی عائد کرنا ان کی مجبوری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ایالون کا کہنا تھا کہ اسرائیل برطانیہ سے توقع رکھتا ہے کہ وہ اسرائیلی عہدیداروں کی مختلف مقدمات میں مطلوب ہونے کے باعث گرفتاری روکنے کے لیے پارلیمنٹ میں قانون سازی کرے گا تاکہ اس مسئلے کا مستقل بنیادوں پرحل نکالا جاسکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan