Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

کوئی بھی فلسطینی شہری سیکیورٹی قواعد کی پابندی کرتے ہوئے غزہ آسکتا ہے: صلاح بردویل

dr-salah-al-bardawil-senior-hamas-official-and-lawmaker2 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے غزہ میں ہر فلسطینی شہری کو داخل ہونے کی اجازت دینے کے حکومتی فیصلے کی حمایت کی ہے- فلسطینی مجلس قانون ساز میں حماس کے رکن ڈاکٹر صلاح بردویل نے والدہ کی تدفین میں شرکت کے لیے محمد دحلان کے غزہ آنے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی قواعد کی پابندی کرتے ہوئے کسی بھی فلسطینی شہری کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے وہ حامی ہیں اور وہ فلسطینی حکومت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں- واضح رہے کہ محمد دحلان کی والدہ غزہ میں وفات پاگئی ہیں اور محمد دحلان اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت کے لیے غزہ آنا چاہتے ہیں- صلاح بردویل نے مرحومہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan